اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کر گئے

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کر گئے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ انتقال کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کا شکار ہوئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جس کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جنرل الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30 جنوری کو انتقال ہوا جبکہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراء سے قبل وفات پا گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور دوسرے کے انتقال کر جانے سے امیدواروں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی، دوسری جانب حتمی فہرستوں کے اجراء سے قبل انتقال کرنے والے 86 امیدواروں کے حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے