اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’سامعین ایجنڈوں کو پہچانتے ہیں‘‘عدنان صدیقی نے پاکستان مخالف فلم 'فائٹر' کی ٹیم کو سبق سکھا دیا

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بالی ووڈ سٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلاپ فلم ‘فائٹر’ کی ٹیم کو سبق سکھا دیا۔

25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ‘فائٹر’ باکس آفس پر زیادہ دن تک حکمرانی نہیں کرسکی اور بھارتی میڈیا نے فلم کو ریلیز کے پانچویں دن فلاپ قرار دے دیا۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق حب الوطنی کا تڑکا اور پاکستان مخالف مواد ہونے کے باوجود بھی فلم ‘فائٹر’ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکی۔

فلم کے فلاپ ہونے کے بعد جہاں شائقین نے ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کا مذاق اُڑایا تو وہیں اب پاکستانی سٹار عدنان صدیقی نے ‘فائٹر’ کی ٹیم کے نام سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنی پوسٹ میں کہا کہ “فلاپ شو کے بعد ‘فائٹر’ کی ٹیم کو ایک سبق دینا چاہتا ہوں کہ اپنے سامعین کی ذہانت کی توہین نہ کریں کیونکہ وہ ایجنڈوں کو پہچان سکتے ہیں”۔

اداکار نے مزید کہا کہ “انٹرٹینمنٹ اور شوبز کی دُنیا کو غیر ضروری سیاست سے پاک رکھیں”۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘فائٹر’ ریلیز کے چوتھے دن 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی تھی جبکہ پانچویں دن فلم کے بزنس میں 70 سے 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان مخالف فلم کو فلاپ قرار دے دیا گیا۔

فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے انڈین فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے