02 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشنز پر خودکار سیڑھیوں اور لفٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشنز پر ایسکلیٹرز اور ایلیویٹرز کی تعداد 4 یونٹس پر مشتمل ہوگی، تنصیب سے مریضوں اور بزرگوں کو سہولت دستیاب ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خودکار سیڑھیوں اور لفٹس کی تنصیب کے دونوں منصوبوں کی تکمیل 6 ماہ میں متوقع ہے۔