01 Feb 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کی جائے گی۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ باجوڑ میں نوجوان امیدوار کو سفاکیت سے قتل کر دیا گیا، ریحان زیب کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، حکومت شہریوں کو امن فراہم کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام مایوس ہیں، انہیں جان ومال کا تحفظ نہیں، کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری نے لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی، منتخب ہو کر ریاست کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے۔