اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوات والے کیسے ایک شخص کے جھانسے میں آ گئے؟ نواز شریف

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سوات والے کیسے ایک شخص کے جھانسے میں آ گئے؟ آپ نے تبدیلی کیلئے پرانا پاکستان تباہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات والو نواز شریف آپ سے پیار کرتا ہے، نواز شریف کو سوات والوں کی حالت پر ترس بھی آتا ہے، اس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کسی کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر ملا ہو تو ہاتھ کھڑا کریں؟ آؤ بتاؤ بھائی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کئے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ تو بہت سادہ اور سیدھے سادھے ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی؟ آپ نے ان کے جذبات سے کھیلا، آپ نے یہاں ون بلین ٹری پراجیکٹ کا وعدہ کیا تھا، پورا راستہ دیکھتا آیا ہوں ون بلین ٹری کہاں ہے؟ مجھے کہیں بھی ون بلین ٹری نظر نہیں آیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ یہ بندہ خیبرپختونخوا سے باقی صوبوں میں ایکسپورٹ ہوا ہے، ایسے بندے کو کیوں اجازت دی جس نے آج پاکستان کو اجاڑ دیا ہے، ہمارے زمانے میں 25 روپے کی 5 روٹیاں ملتی تھیں، آج 25 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے، نواز شریف کے زمانے میں ماہانہ 1 ہزار کا بل آتا تھا، آج 20 ہزار کا آتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے زمانے میں سبزی 10 روپے کلو بکتی تھی، آج 500 روپے کلو بکتی ہے، بولو نواز شریف برا تھا یا اچھا، آپ جال میں کیوں پھنس گئے؟

نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اس صوبے میں 10 سال ملتے تو سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا، مجھے نہ نکالاجاتا تو پورا یقین ہے آج ایک شخص بھی بیروزگار نہ ہوتا، آج لوگوں کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلتے، آج دوائیوں کے پیسوں کیلئے بھیک نہ مانگنی پڑتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے