01 Feb 2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ، اس ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔