01 Feb 2024
(لاہور نیوز) چوبرجی اورنج لائن سٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت جہانگیر خان کے نام سے ہوئی ہے جو ساندہ کا رہائشی تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔