اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میو ہسپتال لاہور کے کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے بہتر ہے:محسن نقوی

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دعویٰ ہے میو ہسپتال لاہور کے کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے بہتر ہے۔

میو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی تعمیرات میں ہر بندے نے اپنا کردار ادا کیا ہے، میو ہسپتال کی ایمرجنسی 250 بیڈز کی بن گئی ہے، ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے جس میں مریض کو صرف اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، میو ہسپتال میں تمام فرنیچر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میو ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائے گئے ہیں، ہسپتال میں نئے 9آپریشن تھیٹرز بھی بنائے گئے ہیں، اس میں پورا فائر الارم سسٹم موجود ہے، میو ہسپتال میں نیوروسرجری کی مشین آپریشنل کردی گئی ہے، پنجاب کے بہترین ڈاکٹرز اس ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہے، استطاعت رکھنے والے مریضوں کیلئے 7پرائیویٹ کمرے بنائے گئے ہیں، اس ہسپتال میں پرائیویٹ ہسپتال سے بہتر علاج ملے گا، سی این ڈبلیو آئندہ 6 ماہ کیلئے اس کی دیکھ بھال کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے