اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر ہمیں کوئی خوشی نہیں: مصدق ملک

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر ہمیں کوئی خوشی نہیں، ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر جشن نہیں منایا۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر ہم نےکوئی مٹھائی نہیں بانٹی، یہ فیصلہ تو ایک عدالت کا ہے کسی پارٹی کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج انہیں سزاہوئی توجج محمد بشیر پر تنقید ہوئی، دوسروں کو سزا ہوئی تو جج محمد بشیرکو مرد مومن کہا گیا، نوازشریف کیخلاف مقدمات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو ہی ایک ٹرائل کورٹ بنا دیا گیا تھا،ان کیخلاف کیسز میں سپریم کورٹ کے کوئی جج بھی نگرانی کیلئے نہیں لگائے گئے، نوازشریف کے 2وکیل تھے اور وہ ہی سارے کیسز لڑے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پہلا فیصلہ یہ ہے آپ نے توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر ہی نہیں کیے ، 3ارب 15کروڑ کی چیز 2کروڑ کی ڈیکلیئر کرکے90 لاکھ میں خرید لی، ہمیں جو بھی تحائف ملے وہ توشہ خانہ میں پڑے ہیں، آپ کیخلاف فیصلے میں کوئی جھول ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نوازشریف کی زوجہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں تو آپ لوگ کہتے تھے کہ یہ مذاق کررہی ہیں، کسی کی ماں،بیٹی اور بہن کی عزت صرف ہم پر فرض ہے کیا آپ پر نہیں؟ نیا پاکستان اور پرانا پاکستان نہیں بھائی صرف ایک پاکستان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے