اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوگ مجھے آواز اور آنکھوں سے بھی پہچان لیتے ہیں:طوبیٰ انور

01 Feb 2024
01 Feb 2024

لاہور: (محمد بلال) خوبرو پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ انہیں آواز اور آنکھوں سے بھی پہچان لیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہوں تو لوگ مجھے آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ کوئی بھی آپ سے آنکھیں ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ اگلے بندے کے دل کی باتیں بھی جان لیں گی۔

طوبیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتی اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیں، عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ کسی اور طرح کی ہوتی ہے جبکہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے