31 Jan 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کی بہترین پاور ہٹنگ نے انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹرالیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔
فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر الیکس ہیلز نے کہا کہ میرے خیال میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا، اصل بات یہ ہے اعظم خان جیسی ہٹنگ بہت کم بیٹرز کرتے ہیں، میں ان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔