اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس کے مریضوں کو بینائی میں کمی کا خطرہ لاحق رہتا ہے، ڈاکٹر محمد احمد سندھو

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر محمد احمد سندھو کا کہنا ہے جن مریضوں کی شوگر بار بار اچانک کم ہو جاتی ہے ان کی آنکھوں کو قدرے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد احمد سندھو کے مطابق خون میں بار بار شوگر کی کمی سے ذیابیطس سے وابستہ بینائی کے مسائل بھی پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جیسے ہی مریضوں کی شوگر کم ہوتی ہے آنکھ سے وابستہ خلیات میں آکسیجن کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے اور اس طرح کئی بار یہ عمل ظاہر ہوتا رہتا ہے اور بصارت کم ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ اگر انسولین لینے والے ذیابیطس کے مریضوں میں دن میں دو مرتبہ شوگر کی مقدار معمول سے کم ہو جائے تو ان کی آنکھیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ انسولین نہ لینے والے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اس کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے اور یہ دورانِ نیند بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے ایک جانب تو آنکھ کو آکسیجن کی فراہمی کم ہوتی ہے تو دوسری جانب ریٹینا کے خلیاتی پروٹین بڑھ جاتے ہیں، اس سے خون کی رگیں موٹی ہو جاتی ہیں اور ذیابیطس سے پہلے سے ہی متاثر بینائی مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے