29 Jan 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں وسیم اکرم کی وسیم اکرم سے ملاقات ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق یواے ای کے لیفٹ آرم فاسٹ باولر وسیم اکرم جونیئر کی آئی ایل ٹی 20 کے دوران اپنے آئیڈیل پاکستان کے سابق سٹار وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی، وسیم اکرم یواے ای میں جاری اس ایونٹ میں بطور کمنٹیٹر شریک ہیں۔
ایونٹ کے سائیڈ لائن پر وسیم اکرم جونیئر نے اپنے آئیڈیل وسیم اکرم سے ملاقات کی اور کافی قیمتی مشورے بھی حاصل کیے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد وسیم اکرم کے پرستار تھے، جب میں پیدا ہوا تو میرا نام بھی ان پر رکھا گیا۔