28 Jan 2024
(ویب ڈیسک) محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جواب دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم ڈائریکٹر پر بھی طنز کے نشتر چلائے جا رہے ہیں،ان کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا جنون اور زندگی میں سب سے اہم طاقت ہے، سوشل میڈیا پر پیشہ ور افراد کی مدد سے پھیلائی جانے والی خود ساختہ اور غلط خبریں اس میں کوئی کمی نہیں لاسکتیں۔