اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’’میں تم سے بات نہیں کر رہا‘‘بی پی ایل میں بابرغصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ پرسکون رویے اور دوستانہ لہجے کے باعث بھی ساتھی کھلاڑیوں میں خاصے مقبول ہیں لیکن حال ہی میں بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران بابراعظم کےمخالف ٹیم کے وکٹ کیپر پرغصے میں آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بنگلادیش میں جاری لیگ کے دوران ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13 ویں اوور میں رنگپور رائیڈرز کے بابراعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر عرفان سکر کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہے۔

 وائرل ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟ میں خود سے بات کر رہا ہے‘،  بحث کے دوران امپائر اور ڈورڈینٹو ڈھاکا کے کپتان مصدق حسین نے بابر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران بھی بابر ناراض ہی نظر آئے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے بی پی ایل کے تیسرے میچ میں ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردارادا کیا، بی پی ایل کے تیسرے میچ میں یہ بابراعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، بابراعظم کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل، اپنے پہلے بی پی ایل میچ میں  بابراعظم 49 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں عظمت اللہ زئی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے