اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ہفتہ کو جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی سمیٹ لی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 141 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو اوپنرز شاہ زیب خان اور شمائل حسین نے 25.2 اوورزمیں بڑی آسانی سے حاصل کرلیا۔ شاہ زیب خان نے 80 اور شمائل حسین نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 38 اوورز میں صرف 140 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

عرفات منہاس نے دو میڈن اوورز سمیت پانچ اوورز میں 6 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ کے حصے میں بھی تین وکٹیں آئیں۔ علی اسفند اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹورنامنٹ میں دوسری بار شاہ زیب خان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گروپ ڈی میں پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

یاد رہے کہ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز اور دوسرے میچ میں نیپال کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے