(لاہور نیوز) شعیب اختر سندھ پریمیئر لیگ کیلئے دبئی سے خصوصی طور پر کراچی پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ مجھے میرپور خاص ٹائیگرز کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے، امید ہے لیگ میں ہماری ٹیم اچھا پر فارم کریگی، میرپور خاص ٹائیگرز کا حصہ بننے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
شعیب اختر نے کہا کہ میری ٹیم نے پہلے میچ میں میری سپیڈ کو نظر میں رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو 100 رنز پر آؤٹ کیا، سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، مجھے امید ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ بہت آگے تک جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھی باؤلنگ کر رہا ہے، سندھ پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزز نے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، پاکستانی ٹیم میں دوسرا شعیب اختر بہت جلدی آئیگا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف علیحدہ ہے، زیادہ لوگوں کو کرکٹ میں موقع مل رہا ہے جو اچھی بات ہے، اس سلسلہ میں ایس پی ایل انتظامیہ کی بڑی کاوشیں ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسے مقابلوں میں بہت پیسہ لگتا ہے، لاجسٹکس بھی شامل ہوتی ہیں، میری نیک خواہشات ایس پی ایل اور میرپور خاص ٹائیگرز انتظامیہ کیساتھ ہیں۔