اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں، آپ سے کیا ہوا سچا وعدہ ہوتا ہے: مریم نواز

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتا، منشور آپ سے کیا ہوا سچا وعدہ ہوتا ہے، نواز شریف نے کوئی ایسا وعدہ کیا جو نہ نبھایا ہو؟

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ مانسہرہ کے جلسے کے بعد پیغام ملا ایبٹ آباد والے بلا رہے ہیں، آج سارے کام چھوڑ کر ایبٹ آباد بھاگی آئی ہوں، آپ سب بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 22،22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، 2013 میں ہر طرف دہشتگردی تھی، نواز شریف نے ہر طرف سے دہشتگردی ختم کی، نواز شریف نے کہا تھا ہزارہ موٹروے بناؤں گا، انہوں نے بنائی، منشور وہ نہیں ہوتا جو ویب سائٹ پر جاری کر دو، ہم نے بہت محنت سے منشور بنایا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کا منشور دے رہے تھے میں ساتھ ان کے بیٹھی تھی، میں نے یہ کبھی گستاخی نہیں کی کہ میاں صاحب کی تقریب کے دوران اٹھ کر چلی جاؤں، نواز شریف نے پلان بنا لیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کیسے دینے ہیں۔

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے لوگوں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، ووٹ کوئی پرچی نہیں آپکی تقدیر کا فیصلہ ہے، خیبر پختونخوا والو خدا کے واسطے اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، آپکا ووٹ خیبر پختونخوا کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، آپ نے شیر پر اتنی مہریں لگانی ہیں کہ شیر حکومت میں آکر آپکی خدمت کیلئے دن رات کام کرے، آپ موقع دیں ہم نوجوانوں کی تقدیر بدلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے