27 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔
پی سی بی کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے وزیراعظم کے نامزد دو ممبران نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا ہے۔
اس کے علاوہ بورڈ میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ صدر ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی، تنویر احمد صدر لاڑکانہ ایسوسی ایشن، طارق سرور صدر بہاولپور ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
PCB Board of Governors formed
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 27, 2024
Details here ⤵️ https://t.co/sn3onGFG3U
گورننگ بورڈ میں سوئی ناردرن، سٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔