اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کا غزہ بارے عالمی عدالت اںصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ کے لئے عبوری حکم کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت نے قرار دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کیس سننے کا اختیار رکھتی ہے، سات اکتوبر 2023ء سے اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف فوجی جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے، ہم عالمی عدالت کے فیصلے کو بروقت اور فلسطینی عوام کے لئے انصاف کے حصول کے لئے اہم سنگ میل سمجھتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو اسرائیل کے بین الاقوامی احتساب کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل سمجھتے ہیں، پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے، غزہ کے عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے کے لئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے