اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنسرٹ کے دوران بلال سعید غصے میں آگئے ، مداحوں کو مائیک دے مارا

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید لائیو کنسرٹ کے دوران غصے میں آگئے اورمداحوں کو مائیک دے مارا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بلال سعید گانا گا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ غصے سے بھڑک اُٹھتے ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے حاضرین کی جانب دے مارتے ہیں۔

بلال سعید حاضرین کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، گلوکار کو اسٹیج سے جاتا دیکھ کر حاضرین میں موجود ایک مداح کہتا ہے کہ ‘پروگرام تو وڑ گیا’۔

گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب ابھی تک بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے