اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم اقتدار میں آ کر مہنگائی ختم کریں گے: نواز شریف

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کا کیا حال کر دیا، بجلی ہے نہ گیس، ہم اقتدار میں آ کر مہنگائی ختم کریں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ بورے والا کی بہنوں، بیٹیوں اور بھائیوں کو میرا سلام، میں نے سلام کیا آپ نے بہت جوش سے جواب دیا ہے، نواز شریف آپ سے پوچھ رہا ہے کیا حال ہے؟ کتنے سالوں بعد آج ہم مل رہے ہیں بتاؤ؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعظم تھا اور آج یہاں ہوں، کتنا فرق آ گیا ہے، وقت بدل گیا، آج وہ وقت یاد آتا ہے روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 20 روپے کی ملتی ہے، یہ ہے تبدیلی، افسوس کی بات ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی، میرے وقت میں بل 500 روپے آتا تھا، آج 20 ہزار روپے آتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ دیکھو آج پاکستان کا کیا حال کر دیا ہے، روٹی اور سبزیاں آج مہنگی ہیں، نواز شریف کے دور میں سبزیاں 10 روپے کلو ملتی تھیں، وعدہ کرتا ہوں ن لیگ آ کر مہنگائی کو مٹائے گی، ن لیگ بجلی سستی کرے گی، ہم روٹی اور چینی کی قیمت کو بھی سستا کریں گے، انشاء اللہ گیس گھر گھر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوانوں سے ہمدردی ہے، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، افسوس کی بات ہے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، نواز شریف کی حکومت قائم رہنے دی جاتی تو آج یہاں پر کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، یہ ہے تبدیلی کہ بورے والا میں اتنے لوگ بیروزگار ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ آج بیروزگاری ختم ہو جانی چاہئے، یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑا مارا ہے، زیادتی کی ہے، یہ موٹروے اپنی ذات کیلئے نہیں آپ کے لئے بنائی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو ایک موٹروے بورے والا سے بھی گزرے گی، کسان بھائیوں سے پوچھتا ہوں یوریا کھاد کتنے کی ملتی ہے؟ ہمارے دور میں یوریا 1200 روپے ملتی تھی، آج 5 ہزار کی ہے، یہ ہے تبدیلی؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا، آج ٹریکٹر 38 لاکھ روپے کا ہے، یہ بہت افسوسناک بات ہے، انہوں نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا، آپکی مدد سے ہم پاکستان کو پھر واپس لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے