اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے میں کم از کم 32 ہزار تنخواہ پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ جاری ہے: سی ای او

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر ورکنگ جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر عملدرآمد کیلئے دن رات ورکنگ جاری ہے، اس کی جلد منظوری لے لیں گے، پچھلے سال ڈیزل کی قیمت میں اسی روپے تک اضافہ ہوا مگر ریلوے نے اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے اورسارا بوجھ خود برداشت کیا، اگر حکومت نے ڈیزل پرائس میں کمی کی تو کرایوں میں کمی پر ضرور غور کریں گے۔

گزشتہ روز فیس بک ای کچہری میں عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا جہاں کمرشلی ممکن ہوا، ٹرینوں کو سٹاپ دیں گے،سبی ہرنائی سیکشن پر مسافروں کے لئے ٹرین بحال کردی،مرحلہ وار مزید ٹرینوں کی بحالی کا کام جاری ہے،سٹیشنوں پر واش رومز کی حالت بہتر بنا رہے ہیں، نئی چارجنگ پورٹس بھی خرید لی گئی ہیں جو جلد ٹرینوں میں انسٹال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت بھی بہتر کر رہے ہیں، کراچی ایکسپریس کے بعد سکھر ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی کوچز کی کنڈیشن میں تبدیلی نظر آئے گی، ملازمین کو گریجویٹی کی پیمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے منسلک ہے، یہ سلسلہ ترتیب وار چلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے