اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی: آصف علی زرداری

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی، سابق صدر سے وفد نے این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پر بات چیت کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کا حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔

سابق صدر  نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8 فروری کو پاکستانی عوام اور تیر کی جیت ہو گی، مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لئے وفاق میں مزید مؤثر قانون سازی کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی، پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلزپارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

وفد میں مسز مائیکل سیسل صدر اینڈ لارس چودھری فاؤنڈیشن، کاشف اسلم، سیمسن سلامت، نعیم گل، بہرام فرانسز، پیٹر جیکب، پیٹر چارلس سہوترا، جہانگیر غلام، ہارون ڈینئل، مسز سمیرا شفیق، یاسر طالب، ڈاکٹر آئیرا شریک تھیں، سینیٹر انور لال ڈین، نوید جیوا، انتھونی نوید بھی وفد میں شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے