اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، بھارتی دہشتگرد گرفتار

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارتی دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے اندر حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو انڈین ایجنٹوں کی مدد سے قتل کیا گیا، عمیر  نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، عمیر کا اعترافی بیان موجود ہے، 12 اکتوبر کو محمد عمیر ملک سے بھاگ رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا، یوگیش کمار سے بینک ٹرانزیکشن کے شواہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راولاکوٹ میں شہری محمد ریاض کو مسجد میں قتل کیا گیا، محمد عبداللہ علی نے محمد ریاض کو ستمبر میں قتل کیا، محمد عبداللہ علی نے گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو پہچان لیا، ہمارے پاس ہندوستانی ایجنٹوں کے شواہد موجود ہیں۔

سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی شہریوں کو قتل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صرف ہم نہیں بلکہ کینیڈا حکام  نے بھی یہی کہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے