اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ چھوڑ کر درزی کا کام سیکھ رہا تھا تو ایک معجزہ ہوا: محمد یوسف

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے اپنے کرکٹر بننے کو معجزہ قرار دے دیا۔

’’دنیا ٹی وی‘‘ کے شو مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بطور انٹرنیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا تعلق ایک بہت غریب گھرانے سے تھا جہاں زندگی میں بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری ہوتی تھیں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بطور پروفیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، میں نے کرکٹ چھوڑ کر درزی بننے کے لیے سلائی سیکھنا شروع کر دی تھی تو ایک معجزہ ہوا۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ ‘مجھے ایک مقامی لیگ میں ایک میچ کھیلنے کو کہا گیا اور میں نے اس میچ میں ایک سنچری بنالی جس کے بعد مجھے انگلینڈ میں ایک لیگ کھیلنے کا موقع ملا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کا مجھے معاوضہ تو نہیں ملا لیکن اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، اس کے بعد پھر میں قومی ٹیم کرکٹ میں بھی شامل ہوگیا۔

خیال رہے کہ محمد یوسف اس وقت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے