25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 250 سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں انتخابی نشانات سے متعلق 90 فیصد سے زائد کیسز نمٹا دیئے گئے، انتخابی امیدواروں کی جانب سے دائر صرف 10 فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن حلقوں سے متعلق درخواستیں نمٹا دی گئیں ان کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی شروع کر دی گئی، مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی ہے، ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔