اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھند سے فلائٹ شیڈول درہم برہم، آج بھی 23 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہو کر رہ گیا، آج بھی 23 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ 3 کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ابوظہبی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 178 کو لاہور اتارا گیا جبکہ ابوظہبی اور دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں پی کے 262، 212 کی بھی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے ابوظہبی کی 2 پروازیں پی کے 261، 262 منسوخ کر دی گئیں اسی طرح اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 اور شارجہ کی پرواز ای آر 702 بھی منسوخ کر دی گئی۔

سعودی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پروازیں ایس وی 726، 727، اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 451، 452 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز ای آر 500، سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 130، کراچی سے لاہور کی 3 پروازیں ای آر 522، 523 اور پی کے 302 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311، کراچی سے پشاور کی پروازیں ای آر 550، 551، پشاور سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 217، 218 اور شارجہ کی پرواز پی کے 258 بھی اڑان نہ بھر سکی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے