اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت نے تنگ کرنے کے بعد پاکستانی نژاد کرکٹر شعیب بشیر کو ویزا جاری کر دیا

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) بھارت کی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی روز تنگ کرنے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی شعیب بشیر کو ویزا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نوجوان لیگ سپنر شعیب بشیر کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہونے کے باعث بھارت کی جانب سے ان کا ویزا روک لیا گیا تھا، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بروقت ویزا نہ ملنے پر شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو کر دبئی سے واپس لندن چلے گئے۔

بھارت کا ویزا جاری ہونے کے بعد شعیب بشیر بھارتی شہر حیدر آباد میں انگلش ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں، انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے بھارت کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ شعیب بشیر سرے میں پیدا ہوئے اور وہاں ہی پلے بڑھے ہیں تاہم والدین کا تعلق پاکستان سے ہونے کے باعث شعیب بشیر کو بھارت کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، نوجوان کرکٹر دورہ بھارت کیلئے انگلش ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ تھے، بھارت کا ویزا جاری نہ ہونے پر انگلش ٹیم شعیب بشیر کے بغیر ہی بھارت روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان سے تعلق کی وجہ سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو بھی گزشتہ سال تاخیر سے بھارتی ویزہ جاری کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ برس برطانیہ میں مقیم کم از کم دو پاکستانی نژاد صحافی بھی ورلڈکپ کی کوریج سے محروم رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے