اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میدانی علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے برہان، صوابی سے پشاور ٹول پلازہ، ایم 2 کو سالٹ رینج، ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ، ایم 4 کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں، شورکوٹ سے فیصل آباد اور شام کوٹ سے عبد الحکیم انٹرچینج تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 5 کو شیر شاہ سے ظاہر پیر، حسن ابدال سے اٹک خرد، رحیم یار خان سے روہڑی، نزد مِسہ کسوال سے راٹھیاں، ہالانی سے ٹنڈومستی، کھاریاں کینٹ سے مندرہ ٹول پلازہ، سرحد بائی پاس سے میرپور ماتھیلو بائی پاس کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 کو عبدالخیل سے یارک، برہان سے جھاری کس، ہکلہ سے فتح جھنگ انٹرچینج، ڈھوک مقصود علی سے انجراء، کھڑپہ سے کوٹ بیلیاں اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے چکدرہ ٹول پلازہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، شہری تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے