24 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کل گجرات میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے میدان سجا لیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل 2 بجے کے قریب جلسہ سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں کارکنوں کیلئے کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسہ کی میزبانی قومی اسمبلی کے امیدواران قمر زمان کائرہ اور آصف بشیر باگٹ کرینگے۔