اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔

ساؤتھ افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ گروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا۔

پاکستان نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر اڑتالیس ویں اوور میں پورا کر لیا، اذان اویس نے 63 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے سینتیس سینتیس رنز بنائے۔

نیپال کی ٹیم ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئی، عرفات مہناس نے تین شکار کئے، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم  نے افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر 19  ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے