24 Jan 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نوجوان ملک کو بچانے کے لئے ترازو پر مہر لگائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دے، خزانہ خالی ہے اور کروڑوں افراد مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، 8 فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے، صرف جماعت اسلامی کے پاس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قوم کو ملک کے حالات بدلنے کے لئے اب آپشن کو بدلنا ہو گا، جماعت اسلامی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے۔