24 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کر دی۔ افتتاحی تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی۔
انہوں نے کہا پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے، میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔