اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف 500 بندے لیکر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، یاسمین راشد

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔

عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا،ہم نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔

سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمیشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، آپ ووٹ صرف انہیں دیں جو آپ کے ساتھ ہیں اور میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے