اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سردی میں سیاسی پارہ ہائی! انتخابی مہم تیز، سیاستدانوں کے وعدے، دعوے اور یقین دہانیاں

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) سرد موسم میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا، عام انتخابات میں 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی نمائندوں کی عوام میں واپسی شروع ہو گئی اور انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے ووٹرز کو رام کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیا، سیاستدان ووٹرز کو وعدے، دعوے اور یقین دہانیاں کرانے لگے، قائد ن لیگ نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی سیاسی میدان میں نکل پڑے۔

آج ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور دکھائیں گے، ن لیگ کی ننکانہ صاحب میں بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں سٹیج سج گیا جبکہ  متوالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پیپلز پارٹی کی پنجاب اور سندھ میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، بھلوال میں آج پاور شو ہوگا جس میں بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے