اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 4 ہفتوں میں کرانا ہوگا

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 شق 2 کے تحت الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کیلئے 4 ہفتے ہیں جس کے تحت چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے بعد 4 ہفتوں کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے۔

پی سی بی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب چیئرمین کو انتخاب کے بعد ایک ہفتے میں چارج لینا ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری 22 جنوری کو نوٹیفائی کی، استعفے کی منظوری کے ساتھ آئینی طور پر چیئرمین کے اختیارات الیکشن کمشنر شاہ خاور کو منتقل ہوئے۔

شاہ خاور کیلئے بطور قائم مقام چیئرمین پہلا ٹاسک بی او جی کی تشکیل ہے، بی او جی کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد انتخابات کیلئے بی او جی کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا۔

بی او جی میں وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو نامزد کیا ہے اوروہ ہی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں، محسن نقوی کے پاس پی سی بی الیکشن میں جانے سے قبل نگران وزیراعلیٰ کی ذمہ داری مکمل کرنے کا موقع موجود ہے۔

آئی سی سی قوانین کی وجہ سے چیئرمین بننے سے قبل محسن نقوی کو سرکاری عہدہ چھوڑنا ہوگا، فروری کے آخر تک محسن نقوی تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے