24 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈکپ کیلئے 10 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ رانا وحید پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ارشد لیاقت، زکریا حیات، عبدالحنان شاہد، معین شکیل، رانا عبدالوحید، محمد عبداللہ، مرتضیٰ یعقوب اور غضنفر علی شامل ہیں، عماد شکیل کی جگہ مرتضیٰ یعقوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، عبداللہ اشتیاق خان اور منیب الرحمان گول کیپرز ہیں۔
پی ایچ ایف کے مطابق اولمپیئن شکیل عباسی ہیڈ کوچ، اولمپیئن دلاور حسین منیجر ہوں گے، عماد شکیل بٹ کو مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میں بحث ہوئی تھی۔