اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہ خاور نے قائم مقام پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے قائم مقام پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کام کریں گے، قائم مقام چیئرمین شاہ خاور بورڈ کے انتخابات تک قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

الیکشن کمشنر بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد قائم مقام چیئرمین بنے، ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے ، محسن نقوی تین سال کی مدت کےلئے نئے چیئرمین منتخب ہونگے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر بی او جی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نگران وزیراعظم  نے پی سی بی آئین 2014 کے آرٹیکل 10 ون ڈی کے تحت تقرری کی۔

نگران وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی، محسن نقوی کو ابتدائی طور پر پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کا ٹاسک دیا گیا ہے، بی او جی کی تشکیل نو کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ مینجمنٹ کمیٹی میں پیٹرن کے نامزد دوسرے ممبر بی او جی مصطفیٰ رمدے سمیت 9 ارکان شامل ہیں، پی سی بی آئین 2014 کے مطابق مستقل چیئرمین کی تقرری 3 سال کیلئے کی جاتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے