اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے کا فیصلہ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) اولڈ کیپری سینما لبرٹی کی جگہ پر پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اولڈکیپری سینما لبرٹی کا دورہ کیا اور سینما کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے اولڈ کیپری سینما کے احاطے اور باہر تجاوزات کو ختم کرنے کاحکم  دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  او لڈ کیپری سینما کی بلڈنگ کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجائے گا،یہاں کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے  اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے اور کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اولڈ کیپری سینما کی اراضی اور اس کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے