اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آصفہ بھٹو کی پارٹی کارکنوں کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پارٹی کارکنوں کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی پی کارکنوں سے ملاقات کی، آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں، پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ آٹھ فروری پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، اس دن ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا حقیقی سفر شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے