اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اورنج ٹرین کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ، فزیبلٹی رپورٹ تیار

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں اورنج ٹرین کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ اس حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

شہر کا مہنگا ترین پبلک ٹرانسپورٹ کا منصوبہ اورنج ٹرین چلانا حکومت کے لئے درد سر بن گیا۔ گزشتہ مالی سال میں اورنج ٹرین اربوں روپے کی سبسڈی ہضم کر گئی۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ٹرین کو سولر پر منتقل کرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

اورنج ٹرین کے ڈپو ، سٹبلنگ یارڈ اور سٹیشنز پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔ سٹبلنگ یارڈ اور اورنج ٹرین ڈپو پر سولر گرڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ اورنج ٹرین کے ساتھ ساتھ  سٹیشنز بھی سولر انرجی پر منتقل ہونگے۔ خزانے کو بجلی بلوں اور سبسڈی کی مد میں سالانہ 3 ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

اورنج ٹرین سسٹم پر سولر سسٹم لگانے کے لئے عالمی فرموں سے بھی ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ورکنگ پیپر منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے