اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'شعیب آپ پر فخر ہے'! ثناء جاوید کا پیغام وائرل

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کا اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر شیئر کیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

20 جنوری کو ثناء جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پا لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی 20 میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹر کی اس کامیابی پر جہاں ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی تو وہیں ان کی نوبیاہتا دلہن ثناء جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں لکھا کہ "ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے"۔

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے پیغام کے آخر میں دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے