(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرکے پیر کے روز وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی۔
قومی سکواڈ کا ایک گروپ کل رات آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگا جس کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوجائیں گے،پاکستان کے لئے روانہ ہونے والے کھلاڑی 23 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔
لاہور کے لیے روانہ ہونے والوں میں عامر جمال کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں قیام کریں گے۔
پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، صائم ایوب اور حسیب اللہ کراچی جائیں گے جبکہ عمر گل ، یاسر عرفات، حارث رؤف، زمان خان اور محمد نواز اسلام آباد اور اسامہ میر سیالکوٹ کےلیے روانہ ہونگے۔
اس کے علاوہ بابراعظم، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان اور عباس آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے کرائسٹ چرچ سے ڈھاکہ جائیں گے۔