(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
شعیب ملک کی ثنا سے شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے بہنوئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں خود شادی کا سوشل میڈیا پر تصاویر آنے کے بعد معلوم ہوا، فیملی میں سے کوئی شعیب کی اس شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوا، فیملی ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق شعیب ملک کے فیصلے سے خوش نہیں تھی۔
تاہم اب شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھائی عدیل ملک کی انسٹاپوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
جس میں عدیل ملک نے ثنا جاوید کیلئے بھابھی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ملک فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا، ساتھ ہی دونوں کیلئے خوشیوں کی دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔