اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فوراً کوئی نتیجہ نہیں ملتا،چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں: شاہین آفریدی

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔

کیویز کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کیسے بنائیں، جیت کی طرح ہار میں بھی کوئی سپورٹ کرنے والا ہو تو آپ مضبوط بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل باؤلرز کو کھیلیں، حسیب اللہ کو بھی اس لیے موقع دیا کہ اس کو مستقبل کیلئے اعتماد ملے، ہم سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر اچھا پرفارم کر سکتا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عباس آفریدی اچھا ٹیلنٹ ہے، اس کے ہونے سے باؤلنگ میں مزید استحکام آیا، صائم ایوب سے سیریز میں اچھا نہیں ہوسکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہے، سب سے مشاورت کے بعد پلیئنگ الیون میدان میں اتاری، سارے فیصلے مشورے سے ہوئے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھلانے کا مقصد انہیں تجربہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ تیار ہو سکیں، بطور باؤلنگ یونٹ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، پاکستان ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سب کو ساتھ رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پذیر ہوگیا، پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز چار ایک سے کیویز کے نام رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے