اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت 23 سو پلاٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہل صحافی 28 جنوری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں، کوشش ہوگی 8 فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ ہو جائے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعلیٰ کا نیوز روم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بھی پلاٹس دینے کا اعلان

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر نے ملاقات کی اور  نیوز روم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا رہائشی سکیم میں کوٹہ رکھنے کی درخواست کی۔

محسن نقوی نے  درخواست منظور کرتے ہوئے رہائشی سکیم میں نیوز روم کے لئے 15 فیصد کوٹہ رکھنے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیوز روم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بھی پلاٹس ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے