اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز/ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس کے ہاکی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کے گرامبش ٹام نے گیارہویں منٹ میں گول سکور کیا، ویلن نکلس دو گول سکور کرکے نمایاں رہے، انھوں نے سترہویں اور چالیس ویں منٹ میں گول سکور کیے جبکہ ویگنڈ جسٹس نے بھی ایک گول سکور کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کو اب پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے، کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

قومی ہاکی ٹیم کا مقابلہ دوسرا سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم برطانیہ یا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

قبل ازیں ملائیشیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہو گیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان نے پیرس اولمپکس کوالیفائر میں چین کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

15جنوری کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے