اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثناء جاوید سے 'ثناء شعیب ملک' تک کا سفر

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے "ثناء شعیب ملک" تک کا سفر مکمل کر لیا۔

اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرکے پاکستان سمیت بھارت میں خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس خبر نے دونوں ممالک کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک متعدد بار فہد مصطفیٰ کے گیم شو سمیت کرکٹ شو میں ایک ساتھ شرکت کر چکے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر ماضی میں ایک دوسرے کی شخصیت کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کے درمیان فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں تعلقات استوار ہوئے اور ٹی وی میزبان نے ہی دونوں کا رشتہ کروایا۔

مداحوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ فہد مصطفیٰ رشتے کرانے والی نئی پھوپھو ہیں اور ساتھ ہی انہیں کامیاب رشتہ کروانے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی۔

بعض افراد نے فہد مصطفیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بھی اپنے گیم شو میں بلائیں تاکہ ان کی بھی شادی ہو سکے۔

شادی کی تصاویر پر جہاں اس جوڑی کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں تو وہیں زیادہ تر صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک پر شدید تنقید بھی کی ہے۔

شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثناء جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے "ثناء شعیب ملک" کرلیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ثناء جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے