اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا شعیب ملک اور اداکارہ ثنا کی شادی فہد مصطفٰی نے کروائی ہے؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ان دونوں کی شادی معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے کروائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  شعیب ملک اور ثنا  جاوید کی شادی پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دے دی۔فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی سب سے اہم ہے۔

اداکار کی یہ مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے ہی اس جوڑی کی شادی کروائی ہے کیونکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ تھے۔اسی شو کے دوران، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے